حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں خانوادہ شہداء و مستحقین کے لیے امدادی راشن تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے خطیب علامہ یاور عباس خلیلی نے دعائے خیر فرمائی۔ جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، سید طاہر عباس بخاری، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد امداد بیگ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے میر، صوبائی سیکرٹری مالیات علی عرفان میر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید مرتضی عباس رضوی، ضلع پشاور کے آرگنائزر عمران حسنین انصاری، آغا سید شیر شاہ رضوی، ملک عامر رضا کربلائی، آغا سید تیمور علی شاہ، سردار عسکر حیدر زاہد، سردار علی ناصر اور جوزان علی میر شامل تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی صحت و سلامتی کی دعا کے ساتھ پارا چنار اور فلسطین کی مظلوم عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
آپ کا تبصرہ